’’واہ! کیا اکڑوتکبر ہے‘‘، ارشد ندیم کی ویڈیو پر مشی خان سیخ پا

’’واہ! کیا اکڑوتکبر ہے‘‘، ارشد ندیم کی ویڈیو پر مشی خان سیخ پا

لاہور(شوبزڈیسک)ماضی کی مقبول اداکارہ و میزبان مشی خان پیرس اولمپکس 2024 میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کی وائرل ویڈیو پر برہم ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر ارشد ندیم کی مختصر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اُنہیں میاں چنوں کے مقامی رپورٹر کو نظرانداز کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔مذکورہ ویڈیو میں مقامی رپورٹر پوچھتا ہے کہ آپ چیمپئین بننے کے بعد کیسا محسوس کررہے ہیں؟، ارشد ندیم رپورٹر کے سوال کا جواب دیے بغیر وہاں سے چلے جاتے ہیں جس کے بعد رپورٹر بھی مائیک لیے اُن کے ساتھ ساتھ چلتا ہے۔ اداکارہ مشی خان نے ارشد ندیم کی وائرل ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیسہ اور شہرت لوگوں کو نخرے والا بنا دیتا ہے ۔مشی خان نے طنزیہ انداز میں کہا کہ واہ! کیا تکبر ہے، بے شک آپ کو دیر ہورہی تھی لیکن آپ جواب تو دے سکتے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں