انجلین ملک کی گاڑی سے’’حادثہ‘‘، ہجوم نے فون ضبط کرلیا

 انجلین ملک کی گاڑی سے’’حادثہ‘‘، ہجوم نے فون ضبط کرلیا

کراچی(شوبزڈیسک)سینئر اداکارہ انجلین ملک کی گاڑی سے مبینہ طور پر حادثہ پیش آنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

جس میں اداکارہ کو اپنی گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ متعدد افراد اداکارہ کی گاڑی کو گھیرے اُنہیں گاڑی سے باہر نکلنے کا کہہ رہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہجوم میں سے ایک شخص آگے بڑھ کر اداکارہ انجلین ملک سے اُن کا موبائل چھین لیتا ہے جس پر اداکارہ کہتی ہیں کہ میں کہیں نہیں بھاگ رہی بلکہ یہاں ہی کھڑی ہوں لہٰذا میرا موبائل فون واپس کریں۔ سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انجلین ملک کی گاڑی سے کراچی کے علاقے کلفٹن میں حادثہ پیش آیا، اداکارہ نے رکشے سمیت دیگر گاڑیوں کو ٹکر ماری تاہم حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں