مہوش حیات کی 8سال بعد ڈراموں میں واپسی کی خبریں زیرِ گردش

مہوش حیات کی 8سال بعد ڈراموں میں واپسی کی خبریں زیرِ گردش

کراچی(شوبزڈیسک)معروف اداکارہ مہوش حیات کی 8 سال بعد ڈراموں میں واپسی کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔

مہوش حیات نے سات ماہ قبل ٹیلی فلم ’اجازت‘ کے ذریعے ٹی وی سکرین پر واپسی کی تھی جس میں انہوں نے حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے ) کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے لیکن اُنہوں نے اپنا آخری ڈرامہ 8 سال قبل کیا تھا۔اب سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کررہی ہے کہ مہوش حیات 8 سال بعد ڈراموں میں واپسی کررہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں