میں اور ابھیشیک روزانہ لڑتے ہیں:ایشوریا رائے کا انکشاف

میں اور ابھیشیک روزانہ لڑتے ہیں:ایشوریا رائے کا انکشاف

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کی سٹار جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔

سال 2010 میں، ایک انٹرویو کے دوران ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن سے پوچھا گیا تھا کہ آپ دونوں آپس میں ایک سال یا ایک مہینے میں کتنی بار لڑتے ہیں؟،اس سوال کے جواب میں ایشوریا رائے نے کہا تھا کہ ہم ہر روز لڑتے ہیں، بیوی کے جواب کی وضاحت دیتے ہوئے ابھیشیک بچن نے کہا تھا کہ ہماری لڑائی سنجیدہ نہیں ہوتی بلکہ ہمارے درمیان چھوٹی چھوٹی باتوں پر اختلافات اور روزانہ کی نوک جھوک رہتی ہے ۔ابھیشیک بچن نے کہا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ اگر ہمارے درمیان روزانہ کی نوک جھوک نہ ہو تو ہمارا رشتہ واقعی میں بورنگ ہوجائے گا۔ایک اور انٹرویو کے دوران، ایشوریا رائے نے کہا تھا کہ ہمارے لیے روزانہ کی معمولی سی نوک جھوک نارمل ہے، ہم شادی سے پہلے بھی ایسے ہی تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں