‘‘ہم آپ کو سٹار بنادینگے ’’، ببرک شاہ کو بھارت منتقلی کی آفر

‘‘ہم آپ کو سٹار بنادینگے ’’، ببرک شاہ کو بھارت منتقلی کی آفر

کراچی(شوبزڈیسک)ماضی کے مقبول پاکستانی اداکار و گلوکار ببرک شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں بالی ووڈ انڈسٹری سے ہمیشہ کے لیے بھارت منتقل ہونے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن اُنہوں نے پیشکش مسترد کردی تھی۔

ایک انٹرویو کے دوران ببرک شاہ نے کہا کہ پاکستانی فلم سٹار معمر رانا کے بعد، میں بھی سال 2006 میں کام کے سلسلے میں بھارت گیا تھا۔ میرا کام دیکھنے کے بعد بالی ووڈ اداکاروں، ہدایتکاروں اور کیمرہ مین نے مجھے بھارت میں ہی رُکنے کی پیشکش کی تھی اور کہا تھا کہ آپ باصلاحیت اداکار ہیں، ہم آپ کو فلموں میں بطور ہیرو کاسٹ کریں گے اور آپ کو بالی ووڈ کا سٹار بنا دیں گے ۔اداکار نے مزید کہا کہ اگر ہم گلوکار عدنان سمیع کی بات کریں تو اُنہیں بھارت میں جو کچھ بھی ملا وہ برطانوی پاسپورٹ پر ملا، بھارت پاکستانی پاسپورٹ پر کسی کو پاسپورٹ یا کوئی سہولت مہیا نہیں کرتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں