ٹک ٹاکر علی حیدرآبادی کا 20 ملین فالوورز والا’’ٹک ٹاک‘‘اکاؤنٹ بند
لاہور(شوبزڈیسک ) معروف پاکستانی ٹک ٹاکر علی خان المعروف علی حیدرآبادی کا 20 ملین فالوورز والا ٹک ٹاک اکاؤنٹ اچانک بند ہوگیا۔
ٹک ٹاکر علی حیدرآبادی نے چلنے کے مخصوص انداز سے شہرت پائی اور دیکھتے ہی دیکھتے اُن کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 20 ملین ہوگئی تھی۔اُنہوں نے ٹک ٹاک کے علاوہ، دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی اپنے اکاؤنٹس بنائے جن میں فیس بُک، انسٹاگرام اور یوٹیوب چینل شامل ہے ۔