طلاق کے بعد میری صحت بہتر ہوگئی ہے :یویو ہنی سنگھ
ممبئی(شوبزڈیسک ) بھارت کے معروف میوزک پروڈیوسر، گلوکار و ریپر یویو ہنی سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ طلاق کے بعد اُن کی صحت میں بہتری آئی ہے ۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنی نجی زندگی اور طلاق کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ اہلیہ شالنی تلوار سے طلاق سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑا۔ طلاق کے بعد میری زندگی کے بگڑے ہوئے تمام معاملات بہتر ہونا شروع ہوئے اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے تمام خراب چیزیں ٹھیک ہوگئیں۔ طلاق سے پہلے ، میری صحت خراب رہتی تھی لیکن اب میری دوائی بھی کم ہوگئی ہے اور صحت میں بھی بہتری آئی ہے بلکہ میرے اس فیصلے کے بعد مجھے یہ دُنیا بھی اچھی لگنے لگی ہے ۔ ایسا لگتا ہے کہ بہت سالوں کے بعد اب دُنیا کو دیکھ رہا ہوں، میں اپنے فیصلے سے مطمئن اور بہت خوش ہوں۔