بھارتی گلوکار کرن اوجلا کو لائیو کنسرٹ میں منہ پر جوتا پڑگیا

بھارتی گلوکار کرن اوجلا کو لائیو کنسرٹ میں منہ پر جوتا پڑگیا

لندن(شوبزڈیسک ) بالی ووڈ فلم ’بیڈ نیوز‘ کے گانے ’توبہ توبہ‘ سے شہرت پانے والے بھارتی گلوکار کرن اوجلا کو لائیو کنسرٹ میں سامعین نے منہ پر جوتا دے مارا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان دنوں کرن اوجلا لندن میں موجود ہیں جہاں اُنہوں نے گزشتہ شب اپنے مداحوں کے لیے میوزک کنسرٹ کا انعقاد کیا،اسی کنسرٹ میں کرن اوجلا کی پرفارمنس کے دوران سامعین میں سے ایک شخص نے سٹیج پر جوتا مارا جو سیدھا گلوکار کے منہ پر جاکر لگا، منہ پر جوتا پڑنے سے کرن اوجلا شدید غصے میں آگئے تھے ۔کرن اوجلا نے سامعین کو جوتا واپس دیا اور برہم ہوتے ہوئے کہا کہ ‘‘رکو! وہ کون تھا؟ میں آپ کو سٹیج پر آنے کیلئے کہہ رہا ہو، آئیے ابھی ون ٹو ون کرتے ہیں۔گلوکار نے گالی دیتے ہوئے کہا کہ میں اتنا برا نہیں گا رہا ہوں کہ تُم نے مجھے جوتا دے مارا، اگر آپ میں سے کسی کو مجھ سے یا میری موسیقی سے کوئی مسئلہ ہے تو سٹیج پر آکر مجھ سے بات کرو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں