عالیہ بھٹ کی فلم ’’جگرا‘‘کا ٹیزر جاری
ممبئی(شوبزڈیسک ) بالی ووڈ کی سٹار عالیہ بھٹ کی نئی ایکشن تھرلر فلم ’جگرا‘ کا جذبات سے بھرپور ٹیزر جاری ہوگیا۔
عالیہ بھٹ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی نئی فلم ’جگرا‘ کا پہلا ٹیزر ریلیز کیا، ٹیزر میں عالیہ اپنے بھائی کے لیے ایک حفاظتی بہن کے طور پر نظر آئیں۔ایک سین میں اداکار منوج پہوا عالیہ بھٹ سے کہتے ہیں کہ ’بچن نہیں بننا بلکہ بچ کر نکلنا ہے ‘، جس کے جواب میں عالیہ کہتی ہیں کہ ’اب تو بچن ہی بننا ہے ‘۔ فلم اگلے ماہ 11 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔