ڈرامہ سیریل کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی کے اداکاروکاس سیٹھی چل بسے
ممبئی(شوبزڈیسک ) بھارتی ٹیلی ویژن کے معروف ڈرامہ سیریل ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کے معروف اداکار وکاس سیٹھی 48 سال کی عُمر میں چل بسے ۔
’نیوز 18’ اور ‘‘ٹائمز آف انڈیا’’ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ وکاس سیٹھی کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی۔بھارتی اداکار نے اپنے سوگواران میں اہلیہ اور جڑواں بچے چھوڑے ہیں۔واضح رہے کہ وکاسی سیٹھی نے مشہورِ زمانہ بالی ووڈ فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ میں بھی مختصر کردار ادا کیا تھا۔