ہمارا خاندان کپور فیملی جیسا ہے :مومل شیخ

ہمارا خاندان کپور فیملی  جیسا ہے :مومل شیخ

لاہور(شوبزڈیسک ) معروف اداکارہ مومل شیخ نے اپنے خاندان کو بھارتی کپور فیملی سے تشبیہ دے دی۔

نجی ڈیجیٹل چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا خاندان پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ویسا ہی ہے جیسے بھارت میں کپور فیملی ہے ۔ جاوید شیخ اور سلیم شیخ بھائی ہیں، اسی طرح بہروزسبزواری میرے پھوپھا ہیں، اگر دیکھیں تو شیخ فیملی اور سبزواری فیملی پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اسی طرح ہیں جس طرح بالی ووڈ میں کپور فیملی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں