اداکارہ ثنا کا سابقہ شوہر پر ہراسانی کا الزام، قانونی چارہ کا فیصلہ
لاہور(شوبزڈیسک) معروف اداکارہ ثنا فخر نے اپنے سابقہ شوہر پر ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اپنے ویڈیو پیغام میں ثنا فخر نے بتایا کہ مجھے کافی عرصے سے ہراساں کیا جا رہا ہے ، نامعلوم نمبرز سے فون کالز کی جا رہی ہیں اور میری گاڑی کا بھی پیچھا کیا جارہا ہے جبکہ میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بند کر دیا گیا ہے ۔ ان سب معاملات کی وجہ سے بہت اذیت سے دوچار ہوں، میں اپنے اور بچوں کی وجہ سے بہت پریشان ہوں، میں کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کا حصہ بنی نہ ہی اس میں حصہ لینا چاہتی ہوں۔ میرے سابقہ خاوند اور انکے وکیل کی جانب سے یہ سب کیا جا رہا ہے ۔ میں اب چپ نہیں بیٹھ سکتی، اب میں پولیس ایف آئی اے سائبر کرائم اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ذریعے قانونی چارہ جوئی کرونگی۔ یہ سب اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ میں شوبز انڈسٹری میں کام نہ کروں۔ یہ سب اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں، لیکن میں پیچھے نہیں ہٹوں گی۔