ڈائریکٹر نے آڈیشن کیلئے مختصر لباس پہننے کا مطالبہ کیا: حرا خان
کراچی(شوبزڈیسک) اُبھرتی ہوئی اداکارہ حرا خان نے آڈیشن سے متعلق حیران کُن انکشاف کردیا۔حرا خان کا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔
،جس میں اداکارہ نے کہا کہ ڈرامے کے سیٹ پر مجھے میری ساتھی اداکارہ نے ایک ڈائریکٹر کے بارے میں بتایا کہ اس ڈائریکٹر کو اپنے نئے ڈرامے کے لیے کاسٹ کی ضرورت ہے ، یہ کافی مشہور کاسٹنگ ڈائریکٹر ہیں تو تُم ان کے ڈرامے کے لیے آڈیشن دو۔ میں نے ساتھی اداکارہ سے ڈائریکٹر کا نمبر لیا تاکہ میں اُنہیں اپنا کام دِکھا سکوں کیونکہ کام دیکھ کر ہی اداکاروں کو کاسٹ کیا جاتا ہے ۔حرا خان نے ڈائریکٹر کا نام ظاہر کیے بغیر کہا کہ جب میں نے ڈائریکٹر سے رابطہ کیا تو اُنہوں نے مجھ سے میرا کام نہیں مانگا بلکہ سیدھا آڈیشن کیلئے بُلا لیا۔ میں نے ڈائریکٹر سے کہا کہ میں دوپہر کے تین بجے آڈیشن کے لیے آجاؤں گی جس پر اُنہوں نے کہا کہ آپ نے آڈیشن کے لیے رات 11 بجے آنا ہے اور آڈیشن کے لیے مختصر لباس پہننے ہونگے لیکن میں نے اُنہیں صاف انکار کرکے فون بند کیا اور پھر انڈسٹری کے دوسرے ڈائریکٹر کو سارا قصہ سُنایا جس پر اُنہوں نے مجھے کہا کہ یہ سب دھوکا اور فراڈ ہوتا ہے ۔