باکس آفس پر راج برقرار! ’استری 2‘کی ’ باہو بلی 2‘کو شکست
ممبئی(شوبزڈیسک)اداکارہ شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی سُپر ہٹ کامیڈی ہارر فلم ’استری 2 نے۔
باکس آفس پر کمائی کی دوڑ میں سُپر سٹار پرابھاس کی فلم ’باہو بلی 2 کو پیچھے چھوڑ دیا اور سب سے زیادہ کمائی کرنیوالی تیسری ہندی فلم بھی بن گئی ہے ۔ فلم ’استری 2 اپنی ریلیز کے 22ویں دن 500 کروڑ کے کلب میں داخل ہوگئی تھی، اس کیساتھ ہی یہ فلم شاہ رُخ خان کی فلم ’جوان‘ کے بعد 500 کروڑ کے کلب میں سب سے تیزی سے داخل ہونیوالی دوسری ہندی فلم بھی بن گئی ہے ۔