دبئی کی شہزادی نے طلاق پرفیوم لانچ کردیا

دبئی کی شہزادی نے طلاق پرفیوم لانچ کردیا

دبئی (شوبزڈیسک )متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مہرہ نے ’طلاق‘ کے نام سے پرفیوم متعارف کروا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 سالہ شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے انسٹاگرام پر اپنے نئے پرفیوم کی لانچ کا اعلان کیا ، شہزادی شیخہ مہرہ نے اپنے برانڈ ایم 1 کے تحت اس پرفیوم کو متعارف کروایا ہے ۔سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی اور انسٹاگرام پر 9.8 لاکھ فالوورز رکھنے والی شہزادی نے اپنے پرفیوم کی لانچ سے قبل اس حوالے سے ابتداً ایک ویڈیو جاری کی تھی۔مذکورہ ویڈیو میں ٹوٹے ہوئے شیشے ، کالی پنکھڑیاں اور ایک بلیک پینتھر کا ایک مونٹیج دکھایا گیا تھا۔شہزادی نے بوتل کی رونمائی کردی ہے جس کا رنگ سیاہ ہے اور اس پر ’ڈائیوورس‘ تحریر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں