گوہر رشید کا ‘انڈر ریٹِڈ’ کہلانے پر دلچسپ ردِعمل

گوہر رشید کا ‘انڈر ریٹِڈ’  کہلانے پر دلچسپ ردِعمل

کراچی(شوبز ڈیسک)اداکار گوہر رشید نے ‘انڈر ریٹِڈ’ کہلانے پر دلچسپ ردِعمل دے دیا۔گوہر رشید نے ۔

ایک شو میں کہا کہ کچھ لوگ میرے بارے میں یہ کہتے ہیں کہ گوہر رشید ‘انڈر ریٹِڈ’ اداکار ہے تو یہ سننے کے بعد پہلی چیز تو میرے ذہن میں یہ آتی ہے کہ چلو ‘انڈر ریٹِڈ’ ہونا ‘اوور ریٹِڈ’ ہونے سے تو بہتر ہے ۔اداکار نے کہا کہ مجھے پہلے تو یہ بتایا جائے کہ ‘انڈر ریٹِڈ’ ہوتا کیا ہے ،کیا اداکار کی کامیابی کا معیار فالوورز کی تعداد پر منحصر ہے یا اس کے کام پر، اگر کام پر ہے تو کام تو میں ڈرامہ، تھیٹر اور فلم تینوں میں کام کر چُکا ہوں اور اللّٰہ کا شکر ہے میں سارے کامیاب پروجیکٹس کا حصّہ بن چکا ہوں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں