ایشوریا رائے نے بہترین اداکارہ کا ساؤتھ انڈین ایوارڈ جیت لیا
دبئی(این این آئی)بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے بالی ووڈ کے بعد ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری میں بھی اپنی جاندار اداکاری کا جادو چلاتے ہوئے۔
بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ دبئی میں ساؤتھ انڈین انٹرنیشنل مووی ایوارڈز کی تقریب ہوئی تھی جس میں ایشوریا رائے بچن نے اپنی بیٹی آرادھیا بچن کے ہمراہ شرکت کی تھی۔ایشوریا رائے اور اْن کی بیٹی نے ایوارڈ شو کی ریڈ کارپٹ پر واک کی ۔ ایشوریا رائے بچن کو اْن کی فلم ’پونیئن سیلوان 2 بھی شاندار اداکاری کے لیے بہترین اداکارہ (کریٹکس) کا ایوارڈ ملا۔