بالی ووڈ سپرسٹارنے مجھے گلے لگانے کیلئے سین تبدیل کروا دیا:شمع سکندر
ممبئی(شوبزڈیسک ) بھارتی اداکارہ اور ماڈل شمع سکندر نے انکشاف کیا ہے کہ ایک اشتہار کے لیے بالی ووڈ کے سپراسٹار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔
اداکارہ نے سپراسٹار کا نام لیے بغیر کہا کہ انہوں نے محض مجھے گلے لگانے کے لیے شوٹ کی پوری سیچوئیشن تبدیل کروا دی۔ تبدیل شدہ سین کے مطابق سپرسٹار کمرے کے اندر داخل ہوئے اور مجھے گلے لگا لیا۔ شوٹنگ کے بعد سپرسٹار سے کبھی نہیں ملی اور ان کے ساتھ دوبارہ کبھی کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔