کنسرٹ کا ٹکٹ نہ ملنے پر دلجیت دوسانجھ کی مداح نے قانونی نوٹس بھیج دیا

کنسرٹ کا ٹکٹ نہ ملنے پر دلجیت دوسانجھ کی مداح نے قانونی نوٹس بھیج دیا

ممبئی (شوبزڈیسک ) معروف بھارتی پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی مداح ان کے خلاف شکایت لے کر عدالت پہنچ گئی، گلوکار کو قانونی نوٹس بھی بھیجوا دیا۔ شمالی امریکا اور کینیڈا کے کئی ۔۔

شہروں میں کنسرٹ ٹور ‘دل لومیناٹی’ کی کامیابی کے بعد اب گلوکار بھارت کے مختلف شہروں میں بھی 26اکتوبر سے دل لومیناٹی کے نام سے کنسرٹ کرنے والے ہیں ، نئی دہلی کے جواہر لعل نہرو سٹیڈیم میں ہونیوالے کنسرٹ کے ٹکٹس آن لائن فروخت کیے گئے جو ایک منٹ میں ہی فروخت ہو گئے ۔دلجیت کی خاتون مداح نے ٹکٹ نہ ملنے پر گلوکار کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں