اللّٰہ نے اچھے کاموں کا صلہ‘دوسرے شوہر’ کی صورت دیا: بشریٰ انصاری

اللّٰہ نے اچھے کاموں کا صلہ‘دوسرے شوہر’ کی صورت دیا: بشریٰ انصاری

لاہور(شوبزڈیسک)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے دوسرے شوہر اقبال حسین کو اپنے اچھے کاموں کا صلہ قرار دے دیا۔

انٹرویو کے دوران اپنی دوسری شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی ایک شاندار شخص کے آنے سے بہت حیرت انگیز ہو گئی ہے اور مجھے اس زندگی سے پیار ہے۔ حیرت انگیز کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میرے دوسرے شوہر کوئی انٹرٹینر ہیں لیکن وہ ایک بہت خوش اخلاق انسان ہیں۔سلطانہ صدیقی بھی مجھے یہی کہتی ہیں کہ یہ سب اللّٰہ کی طرف سے میرے تمام اچھے کاموں کا انعام ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں