کالے جادو کا شکار رہا اور عجیب تجربات ہوئے :فیروز خان

کالے جادو کا شکار رہا اور عجیب تجربات ہوئے :فیروز خان

لاہور (شوبزڈیسک ) مشہور پاکستانی اداکار فیروز خان نے میں انکشاف کیا ہے کہ وہ کچھ عرصے تک کالے جادو کے اثر میں مبتلا رہے ۔

انہوں نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مختلف سٹوریز کے ذریعے اپنے تجربات شیئر اور بتایا کہ وہ اللہ کے کرم اور رسول اللہ ﷺ کی رحمت سے کالے جادو کے اثر سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے ۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے صرف دوسروں سے اس بارے میں سنا تھا مگر حال ہی میں خود ان علامات کا سامنا کیا جن کا کالے جادو کے شکار افراد کو سامنا ہوتا ہے ۔ انہوں نے آوازیں سننے اور غیر مرئی مخلوق کی موجودگی جیسے تجربات کیے ، جس نے ان کی زندگی پر بُرے اثرات ڈالے ۔ مختلف علماء سے رجوع کرنے اور نماز، قرآنی رقیہ اور درود پاک کے ذریعے اس کا علاج کروایا۔ان کے مطابق، اس عمل کے دوران ان کا ایمان مزید مضبوط ہوا اور وہ اب ان شیطانی وسوسوں سے نکل چکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں