’’اس سے تو اچھا تھا مر جاتا ‘‘ اداکار تقی صارف کے تبصرے پر سیخ پا

’’اس سے تو اچھا تھا مر جاتا ‘‘ اداکار  تقی صارف کے تبصرے پر سیخ پا

لاہور(شوبزڈیسک )اداکار تقی احمد سے ایک انٹرویو کے دوران سوال کیا گیاکہ اپنے بارے میں انہوں نے سب سے منفی بات آج تک کیا ۔

سنی ہے ؟،جس پر تقی نے کہا کہ کچھ سالوں پہلے ایک حادثے میں کافی زخمی ہوا تھا جس کی خبر وائرل ہوگئی،سوشل میڈیا پر ایک نیوز پلیٹ فارم پر خبر پڑھی اس کے نیچے کسی صارف نے کمنٹ کیا ہوا تھا کہ ‘اس سے تو اچھا تھا مر جاتا’۔اداکار نے کہا کہ یہ پڑھ کر مجھے انتہائی غصہ آیا کہ کوئی کسی کے بارے میں ایسا کیسے کہہ سکتا ہے۔ لیکن سوشل میڈیا ایک انتہائی خطرناک چیز کا نام ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں