شراب نوشی کی وجہ سے پہلی شادی ناکام ہوئی:جاوید اختر
ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کے معروف شاعر اور رائٹر جاوید اختر نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی پ ہنی ایرانی کے ساتھ ہلی شادی ناکام ہونے کی وجہ شراب نوشی کی عادت تھی۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ میں نے اپنی زندگی کے دس سال کا قیمتی وقت شراب پینے میں برباد کیا، جسے میں کسی مثبت اور تعمیری مقصد کے لیے استعمال کرسکتا تھا، جاوید اختر نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ اگر آپ شراب پیتے ہیں تو اسے چھوڑ دیں، کیونکہ میری زندگی میں جتنی بڑی غلطیاں ہوئیں، وہ زیادہ تر شراب پینے کے دوران ہوئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘مجھے اپنی پہلی شادی کی ناکامی کا افسوس ہے۔ اسے بچایا جاسکتا تھا لیکن میرا غیر ذمے دارانہ رویہ اور میری شراب نوشی نے مجھے برباد کردیا، کیونکہ جب آپ نشے میں ہوتے ہیں تو آپ جذباتی فیصلے لیتے ہیں، اور ایسے مسائل پر لڑائی جھگڑا شروع کردیتے ہیں جو دراصل بڑے مسائل نہیں ہوتے۔ یہ سب غلطیاں مجھ سے ہوئیں۔