کملا ہیرس کی حمایت کے لیے اے آر رحمان کی ریکارڈنگ
ممبئی(شوبزڈیسک)بھارت کے مشہور موسیقار اے آر رحمان نے امریکی صدارتی انتخابات کی امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کے لیے 30 منٹ کی پرفارمنس ویڈیو ریکارڈ کی ہے۔
اس اقدام کا مقصد امریکا میں 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب سے قبل کملا ہیرس کی مقبولیت میں اضافہ کرنا ہے ۔ یہ ویڈیو ریکارڈ کرکے اے آر رحمان امریکا کے صدارتی امیدوار کی حمایت کرنے والے جنوبی ایشیا کے پہلے بین الاقوامی فنکار بن گئے ہیں۔ہند امریکی فنڈ ریزر ٹرسٹ ایشین امریکن پیسیفک آئی لینڈرز (اے اے پی آئی) وکٹری فنڈ کے چیئرپرسن شیکھر نرسمہن نے کہا کہ اے اے پی آئی وکٹری فنڈ ایک سیاسی کمیٹی ہے جو اہل ووٹروں کی حوصلہ افزائی اور متحرک کرنے کے لیے کوششیں کرتی ہے ، یہ صرف ایک میوزیکل پروگرام ہی نہیں، بلکہ یہ ہماری کمیونٹیز کے لیے ایسا ایکشن ہے جو ہم مستقبل دیکھنا چاہتے ہیں، اس کے لیے حصہ لیں اور ووٹ دیں ۔مزید برآں ایک ویڈیو کا ٹیزر بھی جاری کیا گیا ہے جس میں اے آر رحمان اور انڈیاسپورا کے بانی ایم آر رنگاسوامی شامل ہیں ، یہ ویڈیو ریکارڈنگ AAPI وکٹری فنڈ کے یوٹیوب چینل پر آج رات 8 بجے نشر کی جائے گی۔