خوشحال، پرسکون زندگی اور مزید بچوں کی خواہش ہے:عالیہ بھٹ
ممبئی(شوبزڈیسک)بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ مستقبل میں اور بچے چاہتی ہوں اور بہت سفر کرنے کے ساتھ ساتھ خوشحال اور پرسکون زندگی چاہتی ہوں۔
میں اپنی بیٹی راہا کو اپنی پہلی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیر دکھانا پسند کروں گی، اس فلم میں میں اپنی اداکاری پر فخر نہیں کرتی لیکن اس فلم میں گانوں کی بھرمار ہے اور میرا خیال ہے کہ میری بیٹی اس فلم کو دیکھ کر انجوائے کرے گی۔ جہاں تک رنبیر کا تعلق ہے میرے خیال میں ان کی فلم 'برفی' ایک اچھی فلم ہے جسے بچے دیکھ سکتے ہیں۔