میں کبھی منہ نہیں دھوتی، ونیزہ احمد نے خوبصورتی کا راز بتا دیا
کراچی (این این آئی)ماڈل و اداکارہ ونیزہ احمد نے اپنی خوبصورتی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ میں کبھی منہ نہیں دھوتی۔
،ایک پروگرام میں انہوں نے بتایا کہ البتہ میرے بیگ میں موئسچرائزر ہر وقت موجود ہوتا ہے ۔جدید دور میں چمکدار اور صحت مند جلد رکھنا ہر کسی کا خواب ہے ، جو بڑھتی ہوئی آلودگی اور مصروف طرز زندگی کے باعث مشکل ہے ۔جلد کی حفاظت اور دیکھ بھال بہت ضروری ہے کیوں کہ یہ صرف خوبصورتی کا معاملہ نہیں ہے بلکہ اس کا صحت کے ساتھ گہرا رشتہ ہے ۔