شوبز انڈسٹری میں 80 فیصد لوگ برے:اریج چودھری

شوبز انڈسٹری میں 80 فیصد لوگ برے:اریج چودھری

لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ اریج چودھری نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری کے محض 20 فیصد لوگ ہی اچھے ہیں جبکہ 80 فیصد لوگ برے ہیں۔

اداکارہ نے شوبز انڈسٹری میں غلط تعلقات اور کاسٹنگ کاؤچ جیسے موضوعات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک بڑی عمر کے ہدایت کار نے انہیں ‘‘تعلقات’’ استوار کرنے کے لیے کہا تھا۔انہوں نے کسی بھی شخص کا نام لیے بغیر کہا کہ مذکورہ معروف ہدایت کار نے انہیں شادی کیلئے نہیں بلکہ ایسے ہی رومانوی تعلقات استوار کرنے کے لیے پیغامات بھجوائے تھے۔ انڈسٹری میں رہنے کے لیے بہت کچھ کرنا پڑتا ہے اور بہت ساری چیزیں برداشت کرنی پڑتی ہیں۔ ایک ڈرامے کے لیے اچھا آڈیشن دینے کے باوجود انہیں کاسٹ نہیں کیا گیا۔ اور جب انہوں نے ہدایت کار سے وجہ پوچھی تو اس نے کہا کہ آپ نے مجھے ‘‘گرین سگنل’’ نہیں دیا تھا تو آپ کو کیسے کاسٹ کرسکتے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں