ودیا بالن، مادھوری کیساتھ رقص کرتے سٹیج پر گرگئیں

ودیا بالن، مادھوری کیساتھ رقص کرتے سٹیج پر گرگئیں

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن اسٹیج پر ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ اپنی نئی فلم ‘‘بھول بھلیاں 3’’ کے گانے ‘‘آمی جے تومار’’ پر رقص کررہی تھیں کہ اچانک لڑکھڑا کرسٹیج پر گرگئیں۔

اداکارہ نے خوبصورتی سے خود کو سنبھالتے ہوئے رقص جاری رکھا، ایسے میں مادھوری ڈکشٹ بھی رقص کرتے ہوئے ان کی مدد کو آئیں جس سے ناظرین کو ڈانس میں جھول محسوس نہیں ہوا۔ودیا کی پرفارمنس پر مداحوں نے ردعمل دیتے ہوئے کمنٹس کیے کہ ‘‘واہ، اس نے اپنے آپ کو کیسے سنبھالا جب وہ نیچے گرگئی اور پرفارمنس بھی مکمل کرلی۔ ودیا بالن نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ مادھوری کے ساتھ ڈانس کرنا چاہتی تھیں اور آج مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ ڈانس کرنے کا میرا خواب پورا ہوا۔ یقیناً میں گرگئی تھی لیکن جس طرح انہوں نے اس سچویشن کو ہینڈل کیا وہ واقعی مادھوری ڈکشٹ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں