امریکی گلوکارہ لومس نے قومی ترانے کے دوران گالی نکلنے پر معافی مانگ لی

 امریکی گلوکارہ لومس نے قومی ترانے  کے دوران گالی نکلنے پر معافی مانگ لی

نیویارک (شوبزڈیسک )امریکی گلوکارہ لومس نے قومی ترانہ پڑھنے کے دوران منہ سے گالی نکلنے پر معافی مانگ لی۔

گلوکارہ نے گزشتہ دنوں صدارتی امیدواروں کے مباحثے سے قبل براہ راست ٹی وی نشریات کے دوران قومی ترانہ پڑھا تھا جس دوران ان کے منہ سے گالی نکل گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔گلوکارہ نے اپنی غلطی بھاپنتے ہی سامعین سے قومی ترانہ دوبارہ پڑھنے کی اجازت مانگی لیکن ویڈیو وائرل ہو چکی تھی اوراسے تنقیدکانشانہ بنایاجارہاتھا ،جس پر لومس نے معافی مانگ لی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں