خلیل الرحمٰن ہنی ٹریپ کیس ،ملزمہ کی توہین عدالت کی درخواست

خلیل الرحمٰن ہنی ٹریپ کیس ،ملزمہ کی توہین عدالت کی درخواست

لاہور(کورٹ رپورٹر)ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن ہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔ عدالت میں درخواست کیس کی ملزمہ درخواست آمنہ عروج کی والدہ نے دائر کی۔

درخواست میں ملزمہ کی جانب سے ایف آئی اے کو فریق بناتے ہوئے سے موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے آمنہ عروج کا بیان رکارڈ کرکے ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا، متعدد مرتبہ ایف آئی اے سے رجوع کیا لیکن شنوائی نہیں ہوئی۔ عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں