گلوکار کیلئے فن میں نکھار لانے کیلئے ریاضت نا گزیر : میگھا

 گلوکار کیلئے فن میں نکھار لانے کیلئے ریاضت نا گزیر : میگھا

لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ و گلوکارہ میگھا نے کہا ہے کہ جیسے انسان کے زندہ رہنے کے لئے خوراک ضروری ہوتی ہے اسی طرح ایک گلوکار کیلئے فن میں نکھار لانے کے لئے ریاضت نا گزیر ہے۔۔۔

جو اچھا گلوکار ہے وہ روزانہ کی بنیاد پر ریاضت کرتا ہے ،کہیں پرفارم کرنا ہو یا نہ کرنا ہو اپنے استاد کی زیر نگرانی دو گھنٹے گانے کی ریاضت کی مشق ضرور کرتی ہوں ۔ایک انٹر ویو میں میگھا نے کہا کہ ملکہ ترنم نور جہاں جیسی بڑی گلوکارہ بھی ریاضت کرتی تھیں اور انہوں نے ریاضت کے بغیر کبھی نہیں گایا تھا۔ مجھے گلوکار ملکہ ترنم نور جہاں نے بے حد متاثر کیا، اسی طرح ریشماں ،مہدی حسن اور نصرت فتح علی خان بھی کمال کے گلوکار تھے جنہوں نے پوری دنیا میں اپنی خوبصورت گائیکی سے پاکستان کا نام روشن کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں