’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘کو قانونی نوٹس ، سلمان کا اظہار لاتعلقی
ممبئی(شوبزڈیسک)معروف کامیڈی پروگرام ‘دی گریٹ انڈین کپل شو’ کی ایک حالیہ قسط میں بنگالی شاعر رابندر ناتھ ٹیگور کی نظم ‘اکلا چلو’ کا مذاق اڑایا گیا۔۔۔
جس پر بنگالی کمیونٹی نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسکی مذمت کی اور قانونی نوٹس جاری کرا دیا، شو میں کپل شرما اور ان کی ٹیم کے مزاحیہ اداکار کرشنا ابھیشیک نے رابندر ناتھ ٹیگور کی نظم کو بدل کر پچلا چلو بنایا تھا۔ بونگو بھاشی مہاسبھا فاؤنڈیشن نے شو کے پروڈیوسرز کو قانونی نوٹس بھیجا ہے، جس میں شو کے کلچر اور مذہبی سرحدوں کو عبور کرنے پر اعتراض اٹھایا گیا ہے۔ سلمان خان، جو کبھی اس شو کے پرانے سیزنز کے شریک پروڈیوسر رہ چکے ہیں، نے اس تنازعہ سے اپنی لاتعلقی کا اعلان کیا۔ ان کے نمائندے کے مطابق سلمان خان یا ان کی کمپنی کا اس وقت نیٹ فلکس پر چلنے والے ‘دی گریٹ انڈین کپل شو’ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔