ابھیشیک کی ایشوریا کی بطور ماں قربانیوں اور ذمہ داریوں کی تعریف

 ابھیشیک کی ایشوریا کی بطور ماں  قربانیوں اور ذمہ داریوں کی تعریف

ممبئی (شوبزڈیسک )طلاق کی افواہوں کے درمیان ابھیشیک بچن نے اپنی اہلیہ اور اداکارہ ایشوریا رائے کی بطور ماں قربانیوں اور ذمہ داریوں کی تعریف کی ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ ایشوریا کے شکر گزار ہیں کہ وہ انہیں کام کرنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرتی ہیں۔ ان کی بیٹی آرادھیا کے ساتھ ایشوریا کی موجودگی گھر میں سکون کا سبب بنتی ہے ۔ ابھیشیک نے بتایا کہ ان کے بچپن میں بھی انہیں اپنے والدین کی عدم موجودگی کا احساس نہیں ہوا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں