وہاج علی اپنی سالگرہ پر مداحوں کی محبت ملنے پر شکر گزار
کراچی (آئی این پی)اداکار وہاج علی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر جشن کی خاص تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کر کے چاہنے والوں سے محبت کا اظہار بھی کردیا۔
۔پوسٹ کے کیپشن میں وہاج علی نے لکھا کہ 'میری سالگرہ کا دن میرے لیے دیگر دنوں کی طرح ہی ہوتا ہے وہی کام، ذمہ داریاں اور سٹرگل، لیکن اس دن کو جو اصل میں خاص بناتا ہے وہ میرے چاہنے والوں، فیملی اور فرینڈز کی ایفرٹس اور ان کی محبت ہے ۔