سلمان خان نے غصے میں رنبیر کپور کو تھپڑ جڑ دیا

سلمان خان نے غصے میں رنبیر کپور کو تھپڑ جڑ دیا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان بارے یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ ایک مرتبہ وہ ساتھی اداکار رنبیر کپور کو سب کے سامنے تھپڑ بھی مار چکے ہیں۔

یہ ان دنوں کی بات ہے جب رنبیر کپور انڈسٹری میں نئے آئے تھے اور ایک رات ممبئی کے کسی کلب میں پارٹی کر رہے تھے جہاں سلمان خان اور سنجے دت بھی موجود تھے ۔ کسی بات پر سلمان خان اور رنبیر کپور میں بحث ہوئی اور سلمان نے رنبیر کو زور دار تھپڑ لگا دیا تاہم سنجے دت نے دونوں میں صلح کروائی ۔ سلمان کے والد سلیم خان کو رات واقعے بارے خبر ہوئی تو وہ رنبیر کے والد رشی کپور کے گھر گئے اور ان سے معذرت کی جبکہ سلمان نے بھی رنبیر کو تحفے میں گھڑی دے کر ان سے معافی مانگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں