سمانتھا پربھو کے سابق شوہر نے دوسری شادی کرلی
ممبئی(شوبزڈیسک)جنوبی بھارتی مشہور اداکارہ سمانتھا پربھو کے سابق شوہر اداکار ناگا چیتنیا اور سوبھیتا دھولیپالا نے شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی شادی بھارتی شہر حیدرآباد دکن ہوئی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ تصاویر میں یہ خوبصورتگ جوڑا اپنے اہل خانہ اور قریبی دوستوں کے ساتھ خوشیوں کے لمحات بانٹتے نظر آیا۔