اغواکاروں نے 20لاکھ روپے مانگے ، 8لاکھ دیکر رہا ہوا:سنیل پال
ممبئی (شوبزڈیسک )بھارتی کامیڈین سنیل پال نے اپنے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اغواء کاروں نے 20 لاکھ تاوان کا مطالبہ کیا تھا ۔۔
لیکن میں نے 8لاکھ روپے دیئے ،گھر پہنچنے کے بعد انہوں نے بھارتی میڈیا کو د یئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ مجھے سالگرہ کی نجی تقریب میں کامیڈی شو پرفارم کرنے کے لیے بلایا گیا تھا، میرے لیے گاڑی ایئر پورٹ پر بھیجی گئی تھی، اس کے ایک گھنٹے بعد مجھے کسی اور گاڑی میں شفٹ کر دیا گیا، مجھے بتایا گیا کہ مجھے اغواء کر لیا گیا ہے ۔