پشپا ٹو کے پریمیئر پر خاتون کی ہلاکت، الو ارجن کامالی معاوضے کا اعلان
ممبئی(شوبزڈیسک)جنوبی بھارت کی تیلگو فلموں کے معروف اداکار الو ارجن نے فلم پشپا 2 کے پریمیئر کے موقع پرحیدرآباد میں خاتون کی ہلاکت پر مرنے والی خاتون کے خاندان کے لیے مالی معاوضے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے غمزدہ خاندان سے ا ظہار یکجہتی کیلئے انہیں 25 لاکھ روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا۔ اس واقعہ پر الو ارجن نے ایک سپیشل ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں انکا کہنا ہے کہ غیر متوقع طور پر لوگوں کی بڑی تعداد تھیٹر پہنچ گئی تھی۔