دی گریٹ انڈین کپل شو کی آخری قسط جلد نشر ہوگی
ممبئی (شوبزڈیسک )مشہور کامیڈین کپل شرما نے اپنے شو ‘دی گریٹ انڈین کپل شو’ کے دوسرے سیزن کے فائنل کا اعلان کردیا ، شو کی آخری قسط اگلے ہفتے نشر ہوگی۔۔۔
جس میں اداکار ورون دھون پول ڈانس کرتے ہوئے مداحوں کو تفریح فراہم کریں گے ۔ریلیز کیے گئے پرومو میں ریکھا کے ساتھ ایک خصوصی ایپی سوڈ کی جھلک دکھائی گئی ہے ، جس میں کپل نے انکشاف کیا کہ فائنل قسط جلد نشر ہوگی۔