مشہور تھائی گلوکارہ ٹوئسٹنگ مساج کے دوران ہلاک
لاہور(شوبزڈیسک)تھائی لینڈ کی مشہور گلوکارہ فنگ چیاڈا سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے والے نیک ٹوئسٹنگ مساج کے دوران ہلاک ہوگئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نوجوان گلوکارہ فنگ چیاڈا کی گردن مروڑنے والے مساج کے باعث ہونے والی موت نے تھائی عوام کو شدید صدمے سے دوچار کر دیا۔ اس حادثے کے نتیجے میں گلوکارہ کی گردن میں ہرنی ایٹڈ اسپائن ڈسک متاثر ہو کر سلپ ہوگئی تھی جو ان کی موت کی وجہ بنی۔