عمران اشرف اور طلحہ انجم کی نئی فلم ’’کٹر کراچی ‘‘کا ٹریلر جاری
لاہور(شوبزڈیسک ) عمران اشرف اور طلحہ انجم کی نئی فلم ‘کٹر کراچی’کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ، اس فلم میں اداکارہ کنزہ ہاشمی اور سید جمیل بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے ۔
کٹر کراچی کے ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ایک سنسنی خیز کرائم تھرلر ہے جس کی کہانی کراچی کے تاریک اور حقیقت پسندانہ ماحول کر گرد گھومتی ہے ۔ فلم کے مناظر میں کراچی کی ثقافت کی ایک کی جھلک نظر آتی ہے ۔یاد رہے کہ فلم ‘کراچی’20 دسمبر 2024 کو پاکستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔