ماں بیٹی کوزیادتی کانشانہ بنانیوالا ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) تھانہ مزنگ پولیس نے ماں بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔
تھانہ مزنگ پولیس نے 15 کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے 18 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم شاہد گرفتار کر لیا،ملزم شاہد نے 6 سال قبل دونوں کو مکان کرایہ پر لے کر دیا تھا،ملزم نے بچی کی ماں کو بہلا پھسلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور 6 سال تک اسے بلیک میل کرتا رہا ، بعد ازاں ملزم نے 18 سالہ بیٹی کو بھی زیادتی کا نشانہ بنایا، جس پر لڑکی کی ماں نے 15 پر کال کر دی ۔