بہت سے ڈراموں کے آج تک پیسے نہیں ملے :نادیہ افغان
لاہور(شوبزڈیسک ) سینئر اداکارہ نادیہ افغان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں آج تک کئی ڈراموں کا معاوضہ نہیں ملا ہے ۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہاکہ انہوں نے ایک بلیک بک بنا رکھی ہے ۔۔
جس میں وہ ایسے لوگوں کے نام درج کرتی ہیں جن کے ساتھ وہ مزید کام کرنے کی خواہشمند نہیں ہیں جیسے کہ پروڈیوسرز، اداکار اور ہدایتکار وغیرہ۔ جن پروڈیوسرز نے ان کا معاوضہ روکا وہ انکے ساتھ دوبارہ کام نہیں کرتیں اور ان کو صاف بتا دیتی ہیں کہ ڈرامے کے پیسے نہ ملنے پر دوبارہ کام کرنے سے گریز کر رہی ہیں۔