ممتا کلکرنی کی شادی کی تردید، انڈر ورلڈ سے متعلق انکشافات

ممتا کلکرنی کی شادی کی تردید، انڈر ورلڈ سے متعلق انکشافات

ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ ممتا کلکرنی حال ہی میں 25سال بعد بھارت پہنچی ہیں اور بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں 52 سالہ اداکارہ نے کہا کہ میرا جنم ایک مقصد کے لیے ہوا تھا۔۔

 میرا جنم بالی ووڈ کے لیے نہیں تھا، میری ماں بچپن میں لتا منگیشکر کی بڑی مداح تھیں، 1950ء میں میری ماں کو رامانند ساگر کی سیریل میں کردار ادا کرنے کا موقع ملا تھا لیکن میرے والد نے اس سے انکار کیا تھا۔ اُس وقت لوگوں کا یہ خیال تھا کہ جو لوگ اچھے گھروں سے نہیں ہوتے وہی بالی ووڈ میں آتے ہیں مگر میری ماں کی خواہش تھی کہ میں اداکارہ بنوں۔ 1997ء میں میری 7فلمیں ریلیز ہوئیں اور تمام ہٹ ہوئیں، اُس وقت میں نے کئی ورلڈ ٹور کئے ۔ میرا بالی ووڈ یا کسی اور چیز سے کوئی تعلق نہیں ہے ، میں گانے سنتی ہوں، میری عمر 50 سال ہے اور میں روحانی زندگی گزارنا چاہتی ہوں۔شادی کرنے کی خواہش کے بارے میں انہوں نے کہا کہ شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، اگر میں کے بی سی میں گئی تو پہلے 5 سوالات میں ہی ہار جاؤں گی ۔انڈر ورلڈ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس وقت انڈر ورلڈ کا اثر تھا لیکن میں کبھی اس سے متاثر نہیں ہوئی، میں شوٹنگ کر کے سیدھا گھر آتی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں