دلجیت دوسانجھ کا شاہ رخ کیساتھ سنگل ’’ڈان‘‘ریلیز کرنے کا اعلان
ممبئی(شوبزڈیسک )گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ نے بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کے ساتھ اپنا پہلا سنگل 'ڈان' ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
دلجیت نے انسٹاگرام پر گانے کا ایک ٹیزر شیئر کیا جس میں شاہ رخ خان کی طاقتور وائس اوور شامل ہے ۔ اس ٹیزر میں شاہ رخ خان کی مشہور فلم ڈان کا ایک یادگار ڈائیلاگ بھی دکھایا گیا، جس میں وہ کہتے ہیں: "پرانی کہاوت ہے کہ سب سے اوپر جانا ہے تو بہت ساری محنت چاہیے ، لیکن اگر سب سے اوپر ٹِکنا ہے تو ماں کی دعا چاہیے ۔