جوائنٹ سسٹم فیملی مسائل کا حل ہے :اداکار منیب بٹ

 جوائنٹ سسٹم فیملی مسائل کا حل ہے :اداکار منیب بٹ

لاہور(آئی این پی)اداکار منیب بٹ نے جوائنٹ فیملی سسٹم میں رہنے کے فائدے گنواتے ہوئے مسائل کو حل کرنے کا طریقہ بتا دیا۔

منیب بٹ نے ایک شو میں بتایا کہ میں، میرا بھائی اور میرے والد اپنا اپنا الگ گھر لے کر رہنے کو مناسب نہیں سمجھتے کیونکہ جب شادی ہوتی ہے تو ابتدا میں بہت سے مسائل ہوتے ہیں۔اداکار نے بتایا کہ ایسے میں اگر گھر میں والدین یا کوئی بڑا ہو گا تو وہ میاں بیوی کے درمیان صلح کروا سکتا ہے اور چھوٹے چھوٹے جو بھی مسئلے ہوتے ہیں وہ آرام سے حل ہو جاتے ہیں لیکن اگر گھر میں میاں بیوی ہی اکیلے رہ رہے ہیں اور کوئی مسئلہ ہوا تو ان کے درمیان صلح کون کروائے گا۔ منیب بٹ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ اگر پوری فیملی الگ الگ پورشنز میں ساتھ رہے، یعنی جہاں سب کا کچن الگ ہو تو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں