کامیڈی نائٹس ود کپل میں کام سب سے بڑی غلطی تھی:نسیم وکی
لاہور(شوبزڈیسک)نامور تھیٹر اداکار اور کامیڈین نسیم وکی نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ کامیڈی نائٹس ود کپل میں کام کرنا میری سب سے بڑی غلطی تھی۔
ایک پوڈکاسٹ کے دوران انہوں نے کہاکہ انہیں سرحد پار کام کرنے سے محبت و تعریف سے زیادہ تنقید اور مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے واسع چودھری اور محسن عباس حیدر کا نام لیتے ہوئے کہا کہ میں واسع کا بہت احترام کرتا ہوں، جبکہ محسن عباس کو ذاتی طور پر جانتا بھی نہیں ہوں۔