ظاہر نہیں کرتی لیکن میرا اللہ سے تعلق بہت مضبوط : وینا ملک
لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ و ماڈل وینا ملک نے کہا ہے کہ مجھے ٹرولنگ کے دوران کہا جاتا ہے کہ میں نے سکرٹ پہن لی تو استغفار نہیں کر سکتی۔
ایک نجی شو میں اپنی ڈریسنگ کے سبب خود پر ہونے والی تنقید کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں ظاہر نہیں کرتی لیکن میرا اللہ سے کنکشن بہت مضبوط ہے، مجھے ٹرول کیا جاتا ہے کہ آپ نے سکرٹ پہن لی تو آپ اب استغفار نہیں کرسکتیں۔ اس سب کے بعد میں نے اپنے مذہب کو پڑھا، قرآن پاک کو پڑھا، میں تمام نوجوانوں حتیٰ کہ ہر مذہب کے لوگوں سے بس یہی کہنا چاہوں گی کہ جو شخص ایک بار قرآن کو پڑھ لے اسے پتہ چل جاتا ہے کہ آپ نے زندگی کیسے گزارنی ہے، آپ کے ساتھ کوئی برا کرے تو آپ نے کیا کرنا ہے، مفتی قوی کو میرے کام پر کھلے عام تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں اور مجھے اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے، حجاب پہننے کا فیصلہ اُن کی اندرونی روحانی تبدیلی کا نتیجہ تھا اور وہ دل سے اب بھی وہی انسان ہیں جو پہلے تھیں۔