خاتون کے جعلی بریڈ پٹ کو 7 لاکھ پونڈز ٹرانسفر، شوہرسے طلاق لے لی
پیرس(شوبزڈیسک)فرانسیسی خاتون جعلی بریڈ پٹ کے جال میں پھنس کر 7 لاکھ پاؤنڈ سے محروم ہوگئی۔ 53 سالہ فرانسیسی خاتون این نے بتایا کہ فروری 2023 میں، ان کو انسٹاگرام پر پیغام موصول ہوا۔۔۔
جس میں دعویٰ کیا گیا کہ میسج کرنے والی خاتون بریڈ پٹ کی والدہ ہیں۔ اگلے دن خود میسج کرنے والی عورت کے بیٹے بریڈ پٹ نے این سے رابطہ کیا اورکہا کہ وہ ‘کینسر’کا شکار ہے اوربیماری کے علاج کے لیے مالی مدد چاہتے ہیں ، این اس جعلساز کے محبت میں عقل کھو بیٹھیں اور نہ صرف اس کو 6 لاکھ 70 ہزار پاؤنڈز منتقل کیے بلکہ اپنے شوہر سے طلاق بھی لے لی۔ حقیقت کا انکشاف اس وقت ہوا جب این نے انٹرنیٹ پر بریڈ پٹ کی حقیقی تصاویر دیکھیں جس میں وہ اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ موجود تھے ۔ این نے اعتراف کیا کہ وہ جذبات میں آکر دھوکہ کھا گئی تھیں۔