لاس اینجلس آتشزدگی، پہلی بار آسکرز تقریب منسوخ ہونیکا امکان
کیلیفورنیا(شوبزڈیسک)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی بدترین آگ کے سبب تاریخ میں پہلی مرتبہ آسکرز ایوارڈ کی تقریب منسوخ ہونے کا امکان ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لاس اینجلس کی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹی وی آرٹس ٹی پارٹی، اے ایف آئی ایوارڈز لنچ اور کریٹکس چوائس ایوارڈز سمیت کئی دیگر تقاریب بھی ملتوی کر دی گئی ہیں۔ آسکر ایوارڈ کی تقریب رواں برس 2 مارچ کو شیڈول ہے لیکن لاس اینجلس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر تقریب منسوخ کی جاسکتی ہے، منسوخی کا فیصلہ ہالی وڈ سٹار ٹام ہینکس، ایما اسٹون، میریل اسٹریپ، اور اسٹیون اسپیلبرگ کی زیر قیادت کمیٹی صورت حال کا تعین کرنے کے بعد کرے گی۔ رواں ماہ کے آغاز میں لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ کے سبب 97 ویں اکیڈمی ایوارڈز آسکر کی نامزدگیاں ملتوی کردی گئی تھیں، آسکرز کی نامزدگیوں کا اعلان دراصل 17 جنوری کو ہونا تھا تاہم اب ان نامزدگیوں کا اعلان 19 جنوری کو ہو گا۔